اننت ہیگڑے کے متنازعہ بیان پر بی جے پی اعلیٰ کمان ناراض

    0

    نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون پر گھری مرکزی حکومت کے بجٹ سیشن کے شروعات میں ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کرناٹک سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اننت ہیگڑے نے اپنے بیان میں مہاتما گاندھی کے’ستیہ گرہ‘کو ڈرامہ کہہ ڈالا۔ اس پر بی جے پی پوری طرح سے بیک فٹ پر آگئی اور اعلیٰ کمان نے اننت ہیگڑے سے فوراً معافی مانگنے کو کہا ہے۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اننت ہیگڑے نے پوری تحریک آزادی کو انگریزوں کی رضا مندی اور حمایت کے ساتھ اسٹیج کیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ’ان میں سے کسی بھی نام نہاد لیڈر کو پولیس نے نہیں پیٹا۔ ان کی آزادی کی تحریک ایک بڑاڈرامہ تھا۔ اس کی تیاری انگریزوں کی منظوری کے ساتھ کی گئی تھی۔ یہ حقیقی لڑائی نہیں تھی۔’انہوں نے مہاتما گاندھی کی بھوک ہڑتال اور ستیہ گرہ کو بھی ڈرامہ قرار دیا۔ ان کے بیان سے اعلیٰ کمان ناراض ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ خبر بھی موصول ہورہی ہے کہ ان کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ساتھ ہی اس بیان پر بنا شرط معفی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے صاف کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیان کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS