کرزئی نے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی

0
theexpresstribune

کابل: (یو این آئی/ اسپوتنک) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے عالمی برادری سے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ حامد کرزئی سے جب سی این این کےانٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا دنیا کو طالبان کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’یہ ضروری ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’یقینی طور پر ایسی مثالیں ہوں گی جہاں انہیں (بین الاقوامی برادری) زمینی سطح پرکام کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ طالبان اب ملک میں حقیقی طاقت میں ہیں ۔ اس لیے انہیں (عالمی برادری) افغان عوام تک پہنچنے کے لئے، افغان عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے ان کو (طالبان) کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS