سبھی کو قانون پر عمل کرنا چاہیے،لاﺅڈ اسپیکر تنازع پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی اپیل

0

کلبرگی (پی ٹی آئی):کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسو راج بومئی نے جمعہ کو کہا کہ سرکار مسجدوں میں لاﺅڈ اسپیکروں کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے عدالتوں کے احکامات کو نافذ کرے گی اور سبھی کو قانون پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پہلے ہی اس سلسلے میں سرکلر جاری کر چکی ہے اور تھانہ سطح پر میٹنگیں کی جائیں گی۔ بومئی نے کہا کہ ’اذان کے سلسلے میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات ہیں، ہم نے پہلے ہی اس سے متعلق سرکلر جاری کیے ہے۔ اس بارے میں قانون ہے کہ کتنی دیسبل (آواز) ہونی چاہیے۔ ڈی جی (ڈائریکٹر جنرل آف پولیس) پہلے ہی ایک سرکلر جاری کر چکے ہیں۔‘ انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ سطح پر میٹنگیں منعقد کرنے اور دوستانہ ماحول میں معاملے کو سلجھانے کی ہدایات دی گئی ہیں اور یہ عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر کسی کو قانون پر عمل کرنا چاہیے…۔‘کچھ ہندو تنظیمیں مسجدوں پر لگے لاﺅڈ اسپیکروں کو ہٹانے اور صوتی آلودگی کو لے کر سپریم کورٹ کا حکم نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان تنظیموں نے مسجدوں سے لاﺅڈ اسپیکر نہیں ہٹائے جانے پر روزانہ صبح بھجن بجانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیدر آباد-کرناٹک علاقہ میں بی جے پی متحد ہے اور کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کچھ معاملوں کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا گیا ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ پارٹی اس علاقہ سے پچھلی بار کے مقابلے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS