ہبلی تشدد: سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا امتحان میں بیٹھا

0

ہبلی، (پی ٹی آئی): جس طالب علم کے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ سے 16 اپریل کی رات کو ہبلی میں تشدد ہوا تھا، وہ پولیس سکیورٹی کے ساتھ جمعہ کو دوسری پری یونیورسٹی امتحان میں بیٹھا۔ امتحان جمعہ کو شروع ہوا اور 18 مئی تک چلے گا۔ پہلا امتحان بزنس اسٹڈی کا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں ایک مسجد پر بھگوا جھنڈا لہراتے ہوئے دکھائی دے رہا تھا جو تشدد کے پیچھے کی اہم وجہ بتائی جا تی ہے۔ اس ویڈیو کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں نے ہنگامہ کیا تھا اور کئی پولیس گاڑی، ایک اسپتال اور نزدیک میں ایک ہنومان مندر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ ہبلی پولیس نے اس سلسلے میں مولوی وسیم پٹھان اور 128 دیگر کو گرفتار کیا ہے۔ باقی ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پٹھان پولیس کی ایک گاڑی پر کھڑا تھا اور اس نے ایک تقریر کی جس سے بھیڑ مشتعل ہو گئی۔ حالانکہ مولوی پٹھان نے اس الزام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھیڑ کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS