زندہ ہر ایک شخص خدا کی مدد سے ہے پہچان آدمی کی مگر نیک و بد سے ہے

0

زندہ ہر ایک شخص خدا کی مدد سے ہے
پہچان آدمی کی مگر نیک و بد سے ہے

کب گر پڑے زمیں پہ کوئی روند کے چلے
سہما ہوا جو پھول ہوائوں کی زد سے ہے

جو اک نظر بھی دیکھ لے پہچان جائے گا
پہچان اس کی شہر میں تو اس کے قد سے ہے

کیوں رویا رات بھر یہ سمندر سے پوچھئے
رشتہ تو اس کے کرب کا بس جزر و مد سے ہے

مسلمؔ جنوں سے میرا تعلق ہو کس طرح
رشتہ مرے وجود کا عقل و خرد سے ہے

مسلمؔ نواز
12/3/H/1, Patwar Bagan Lane
Kolkata-700 009
¡ ¡

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS