امریکہ:کیمیکل پلانٹ میں دھماکے ،8افراد زخمی

    0

    واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے کیمیکل پلانٹ میں 2 دھماکے ہوئے ۔ان دھماکوں میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی وجہ سے 60 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں دو دھماکے ہوئے ، پہلے دھماکے میں تقریباً 3 افراد زخمی ہوئے ۔ دوسرے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
     زخمی ہونے  والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
     دھماکے ٹیکساس کے علاقے پورٹ نیچز میں واقع کیمیکل پلانٹ میں ہوئے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS