انگلینڈ کو 60 اوور میں آل آوٹ کرنے کا یقین تھا : وراٹ کوہلی

0

لندن:(یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پیر کو یہاں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی بھاری جیت درج کرنے کے بعد کہا کہ انہیں اور ٹیم کے دیگر ارکان کو یقین تھا کہ وہ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری اننگز میں 60 اوور میں آوٹ کرسکتے ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد وراٹ نے کہا ، “پوری ٹیم پر بہت فخر ہے۔ جس طرح ہم نے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا وہ قابل تعریف ہے۔ہمیں پچ سے پہلے تین دنوں میں زیادہ مدد نہیں ملی ۔ پہلا دن سب سے مشکل تھا۔ دباؤ میں آنے کے بعد جس طرح ہم نے خاص طور پرشامی اور بمراہ نے جس کرکٹ کھیلی وہ قابل تعریف اور شاندار تھی۔ ہمیں یقین تھا کہ ہم انگلینڈ کو 60 اوورز میں آؤٹ کر سکتے ہیں۔ ہماری دوسری اننگز میں میدان پر جو ماحول بنا اس سے ہمیں مدد ملی۔
کپتان نے کہا ، “بمراہ اور شامی نے ہمیں دباؤ سے باہر نکالا اور ٹیم کو مضبوطی دی جس پر ہمیں واقعی فخر ہے۔ بلے بازی کوچ نے کھلاڑیوں کے ساتھ بہت محنت کی ہے۔ جب ہم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون تھے ، ہمارا لور آرڈر رنز بنا رہا تھا۔ پھر بعد میں اس کی کمی نظر آنے لگی ، لیکن بمراہ اور شامی نے اپنی شاندار کارکردگی سے واپسی کی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کے بنائے ہوئے رنز کتنے قیمتی ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں آخری بار لارڈز ٹیسٹ میں جیت کا حصہ رہے ہیں۔ یہ خاص تھا ، لیکن 60 اوورز میں نتیجہ حاصل کرنا بھی خاص ہے ، اور خاص طور پر جب سراج جیسے کھلاڑی پہلی بار لارڈز میں کھیل رہے تھے ۔ انہوں نے شاندار گیندبازی کی۔ ہم نے طے کیا تھا کہ انگلینڈ کو 60 اوور کھیلانا ہی ہمارا ہدف ہوگا۔ وراٹ نے کہا ، “نئی گیند سے اہم وکٹیں لینے سے ہمیں صحیح شروعات ملی۔ میدان پر ملنے والی حمایت سے بے حد خوش ہوں۔ خاص طور پر جب ہم گھر سے باہر کھیل رہے ہوں ، تو یہ چیزیں بہت اہم ہوتی ہیں۔ لارڈز میں جیت یوم آزادی کے ایک دن بعد ملی ، ہم اہل وطن کو اس سے بہتر تحفہ نہیں دے سکتے تھے۔ ہم اس میچ کے بعد اپنی کامیابی کا جشن نہیں منائیں گے۔ ابھی ہماری توجہ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مرکوز ہے۔ “

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS