لونی کے حیات انکلیو میں محکمہ بجلی کی لاپروائی

0

اترپردیش لونی کے حیات انکلیو علاقے میں محکمہ بجلی کی لاپروائی سے لوگوں کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 3نومبر تقریباً دوپہر کے ایک بجے سے بجلی کی مناسب سپلائی نہیں ہے۔ وولٹیج کی کمی کی وجہ سے پانی کی قلت شروع ہوگئی ہے۔ وولٹیج اس قدر کم ہے کہ پانی کی موٹر لوڈ نہیں اٹھا پارہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کی پانی ٹنکیاں خالی ہوچکی ہیں۔علاقے کے مختلف لوگ ہیلپ لائن نمبر1912پرشکایت درج کراچکے ہیں، لیکن صبح کے دس بجے تک بجلی کی یہ پریشانی حل نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS