ہوائی نظام پر بھی احتجاج کا اثر،20 پروازیں رد

0

شہریت قانون کے خلاف ہو رہے احتجاج کی وجہ سے ریلوے، ٹرانسپورٹ اور پروازں کا نظام بھی درہم برہم  ہوگیا ہے۔
ٹریفک متاثر ہونے کی وجہ سے  جہازوں کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اور متعدد پروازیں رد کر دی گئی ہیں۔ انڈیگو ایئرلانز نے دہلی ہوائی اڈے کی تقریبا 20 پروازوں کی اوقات میں تبدیلی اور کچھ پروازیں منسوخ بھی کی ہیں۔
انڈیگو نے کہا کہ حالات کے مدنظر اگر مزید منسوخی کی ضرورت ہوئی تو اقدامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 16 پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ 20 اڑانیں رد کر دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS