ڈی یو داخلہ 2022 2023 : دہلی یونیورسٹی میں انٹرنس ٹسٹ سے ہونگے داخلے

0

نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی کے سیشن 2022-23 کے انڈر گریجویٹ کورسیز میںداخلہ لینا اب مشکل ہوگا۔ دراصل اس کے 2 وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ داخلہ انٹرنس ٹسٹ کے بغیر نہیں ہوں گے۔ دوسرا یہ کہ ڈی یو آئندہ سال کے داخلے میں بارہویں کے نمبر کو اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہے، لہٰذا داخلہ صرف انٹرنس ٹسٹ کے نمبر کی بنیاد پر ہوں گے۔ داخلہ میں شفافیت لانے اور سبھی طلبا کے درمیان انصاف کئے جانے کے مقصد سے ڈی یو میں آئندہ سیشن سے داخلے کے پورے عمل میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنس ٹسٹ سے داخلے کئے جانے کی تیاری ہے۔ اس بابت وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ اس بار داخلے میں ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ اگر ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت دیتے ہیں تو انٹرنس ٹسٹ داخلہ کرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ پروفیسر سنگھ نے کہا کہ کچھ ریاستوں کے ایجوکیشن بورڈ زیادہ مشکل مارکنگ کرتے ہیں۔ جیسے اترپردیش، مہاراشٹر اور بہار ایجوکیشن بورڈ کافی سختی سے مارکس دیتے ہیں۔ اس وجہ سے یہاں کے طلبا کے بارہویں میں کم نمبر آتے ہیں۔ کچھ ایجوکیشن بورڈ زیادہ مارکس دیتے ہیں۔ ایسے طلبا کو داخلہ میں فائدہ ہوتا تھا۔ جب پوری طرح سے انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر داخلہ ہوگا تو سب کو برابر فائدہ ہوگا، لہٰذا ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت نہیں دیں گے۔ اگر ہم بارہویں کے نمبر کو اہمیت دیتے ہیں تو انٹرنس ٹسٹ سے داخلہ کرنے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی بارہویں کے نمبر کو اہمیت دے کر داخلہ کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہمیں جو مسائل درپیش تھے انہیں ختم کرنے کی جگہ صرف چھوٹا کرلیا ہے۔ مسائل تو پھر کھڑے رہیں گے۔ اس وجہ سے ہمارا ماننا ہے کہ ہم 100 فیصد انٹرنس ٹسٹ کے نمبر سے ہی داخلہ کریں، جس سے سبھی ریاستوں کے طلبا کو ایک طرح کا داخلہ سے موقع ملے۔ واضح رہے کہ ڈی یو میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک خاص ریاست کے زیادہ تر طلبا کے 100 فیصد نمبر ہونے کے سبب ڈی یو میں ان کے داخلہ لیے جانے کا معاملہ بھی بنا رہا ہے۔ ایسے میں جن ریاست کے ایجوکیشن بورڈ کے طلبا کو نمبر کم ملے، ان کا یہاں داخلہ لینا مشکل ہوتا رہا ہے۔ ایسے میں ڈی یو نے یہ طے کیا ہے کہ بارہویں کے نمبر کی جگہ سیدھے انٹرنس ٹسٹ سے ہی داخلے کرائے جائیں، جس سے سبھی طلبا کو داخلے کا برابر کا موقع ملے۔ ڈی یو میں گزشتہ کئی سالوں سے کالجوں میں ہونے والے داخلے کٹ آف مارکس کی بنیاد پر ہوتے رہے ہیں۔ ڈی یو میں آئندہ سال سے انڈر گریجویٹ کے سبھی ریگولر کورسیز میں انٹرنس ٹسٹ سے ہی داخلے کئے جانے کا یہ ایک تاریخی فیصلہ کیاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS