ہڑتالی ڈاکٹرس آر پار کے موڈ میں، مطالبات پورا نہ ہونے پر دیں گے استعفیٰ

0
NCR news

نئی دہلی (ایس این بی) : فیڈریشن آف ریزیڈینٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (فورڈا) نے نیٹ پی جی 2021 کی کونسلنگ میں تاخیر پر اپنی تحریک تیز کرتے ہوئے اتوار کو کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات جلد سے جلد پورے نہیں ہوئے تو ہمارے کارکنان کو سروس سے اجتماعی استعفیٰ دینے کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔ وہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے شہر کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال متاثر رہی۔ فورڈا نے اتوار کو مستقبل کی تحریک پر بات چیت کے لیے مختلف ریاستوں کے ریزیڈینٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ متعلقہ معاملے میں افسران کے ذریعہ اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ا س لیے تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے 3سے 5ہزار ریزیڈینٹ ڈاکٹرس ہڑتال پر ہیں۔ صفدر جنگ اسپتال میں تقریباً 1800 ریزیڈینٹ ڈاکٹرس ہیں اور ان میں سے بیشتر ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں، آر ایم ایل اسپتال میں بھی تقریباً 1000 ڈاکٹرس ہڑتال کا حصہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS