گھر کی نیلامی سے پریشان مسلم خاندان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی

0
بینک کی طرف سے گھر کی نیلامی سے پریشان مسلم خاندان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی
بینک کی طرف سے گھر کی نیلامی سے پریشان مسلم خاندان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی

بنگلورو: بدھ کے روز کرناٹک اسمبلی کے باہر ایک مسلم خاندان کے 8 افراد نے خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی۔ لوگوں نے اسمبلی کے باہر اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا اور سبھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

معلومات کے مطابق، مسلم خاندان قرض کے واجبات کی وصولی کے لئے ایک بینک کی طرف سے ان کے گھر کی نیلامی سے ناراض تھا. خاندان نے 2016 میں بنگلور سٹی کوآپریٹو بینک سے 50 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔

مزید پڑھیں: کانگریس لیڈر رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

حالانکہ اس نے 95 لاکھ روپے ادا کیے تھے لیکن سود سمیت پوری رقم کلیئر نہیں کی گئی۔ اس کے بعد بینک نے اپنے واجبات کی وصولی کے لیے اس کا مکان نیلام کردیا۔ جس سے تنگ آکر اہل خانہ نے یہ قدم اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS