دہلی میں ڈیزل 82 روپے کے قریب،ممبئی میں 80  کے پار

0

نئی دہلی:اتوار کے روز مسلسل دوسرے دن ڈیزل کی قیمت دہلی میں 82 روپے فی لیٹر کے قریب ہوگئی جب کہ ممبئی میں یہ فی لیٹر 80 روپے سے تجاوز کرگئی۔ پٹرول کی قیمتیں مسلسل 27 ویں دن مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں آج 15 پیسے اضافے سے یہ ریکارڈ سطح پر
81.94 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں یہ 14 پیسے 80.11 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتہ اور چنئی میں ڈیزل 13۔13 پیسے کے اضافے کے
ساتھ بالترتیب 77.04 روپے اور 78.86 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ، جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہی،یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتہ،ممبئی اورچنئی میں پٹرول کی قیمتیں بھی بالترتیب 82.10 روپے،87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹرپررہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS