ششی تھرور کو پارلیمان کمیٹی کےچیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

0
The Print

نئی دہلی : (یو این آئی) لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشی کانت دوبے نے بدھ کے روز انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی کا معاملہ اٹھایا اور کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور پر من مانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ نشی کانت دوبے نے قاعدہ 377 کے تحت یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ششی تھرورمن مانی کر رہے ہیں،اس لئے انہیں فوری طور پر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہئے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے پریذائڈنگ آفیسر راجندراگروال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسٹرتھرورکو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا نہیں جاتا تب تک وہ کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ منگل کو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا اور بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے یہ کہتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا کہ اجلاس کا ایجنڈا پہلے ہی پبلک کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS