جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر خاتون کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیا

0
image:Soolegal

ہاپوڑ(ایس این بی) جہیز کا ناجائز مطالبہ پورانہ کرنے پر خاتون کو سسرال والوں نے 3طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔اس معاملہ میں متاثرہ نے شوہر سمیت 3افراد کے خلاف تھانہ دیہات میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ دیہات حلقہ کی باشندہ لڑکی کانکاح 10سال قبل بلندشہرروڈواقع آشیانہ کالونی کے باشندے فرقان کے ساتھ ہواتھا۔ جس میں لڑکی کے باپ نے اپنی حیثیت سے زیادہ جہیز دیاتھا لیکن لڑکی کے شوہر اور دیگر سسرال والے شادی میں ملے جہیز سے خوش نہیں تھے اور برابر بلیٹ بائک اور2لاکھ روپئے کی نقدی کا مطالبہ کررہے تھے۔کئی مرتبہ لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔دیرشب لڑکی کے شوہر فرقان نے مطالبہ پورانہ کرنے پر لڑکی کو 3طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ اس معاملہ میں متاثرہ نے تھانہ دیہات میں شوہر سمیت 3افراد کے خلاف معاملہ درج کرایاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS