کسانوں کے مطالبات پر تبادلہ خیال کے لئے ہریانہ قانون ساز اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

0

نئی دہلی،: عام آدمی پارٹی(آپ)کے رکن پارلیمنٹ اور ہریانہ کے شریک انچارج سشیل گپتا نے ریاستی وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سے کسانوں کے مطالبات پر تبادلہ خیال کے لئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر گپتا نے کھٹر کو پیر کے روز مکتوب ایک خط میں کہا کہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے اور زرعی قوانین پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ، انہیں واپس کرنے کی تجویز پاس کی جائے اور مرکزی حکومت کو بھیجی جائے۔
انہوں نے ان قوانین کی مخالفت کرنے والے کسانوں کے خلاف دائر مقدمات کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں جاری احتجاج میں حصہ لینے والوں کے خلاف ریاستی حکومت نے جو مقدمات درج کئے ہیں، انہیں فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے اور اسے مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھنا چاہئے اور انہیں ایسا کرنے کی تاکید کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ اے اے پی پارٹی کسانوں کے خلاف جابرانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS