دہلی این سی آر کے ہوا کے معیار میں کوئی بہتری نہیں

0

نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر)میں اتوار کی صبح ہوا کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آئی اور دھند نے
آسمان کو گھیرے میں لئے رکھا ۔
سنٹرل  پولیوشن  کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)کے مطابق آج صبح ہوا کی کوالٹی انڈیکس 365 ریکارڈ کیا گیا،جو’انتہائی بدتر‘
زمرے میں ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت گیارہ اعشاریہ چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ رطوبت کی سطح 77 فیصد رہی۔
غازی پور،آنند وہار جیسے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح خطرناک تھی۔ این سی آر کے  قرب و جوار میں ہوا کا معیار
بھی بہت خراب ہے۔ اس کے ساتھ  ہی شمالی ریاستوں کے بہت سارے علاقوں میں ہوا کا معیار بہت خراب ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہریانہ اور پنجاب میں پرالی جلانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف قومی دارالحکومت بلکہ آس پاس
کی ریاستوں میں بھی ہوا کے معیار کو خراب کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS