دہلی میں اومیکرون کا دوسرامعاملہ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی میں زمبابوے سے واپس آنے والے ایک 35 سالہ شخص کے ہفتہ کو اومیکرون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ قومی راجدھانی میں اومیکرون انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے جب کہ ملک میں اب تک ایسے 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ 5 دسمبر کو زمبابوے سے واپس آئے شخص کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو ہلکا انفیکشن ہے اور اسے دوسرے مریضوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے یو این آئی کو بتایا کہ مریض کی بیماری ہلکی نوعیت کی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے اور ابھی تک اس میں سنگینی کے آثار نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS