دہلی میں ہوئے تشدد کے واقعات پر پولیس نے کیا غیر جانبدارانہ جانچ کا دعویٰ

0

نئی دہلی۔ شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف تحریک میں شامل افراد کی گرفتاریوں پر مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے اٹھ رہے سوالوں کے درمیان پیر کو دہلی پولیس نے واضح کیا کہ شمال مشرقی دہلی تشدد اور جامعہ میں ہو نے والے تشدد کی تفتیش منصفانہ طریقے سے کی جا رہی ہے۔
دہلی پولیس نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ شمال مشرقی دہلی اور جامعہ تشدد کی تحقیقات ایمانداری اور منصفانہ طریقے سے کی جا رہی ہے۔ تشدد زدہ علاقوں سے ملے ویڈیو فوٹیج اور ثبوتوں کے سائنسی تجزیہ کے بعد ہی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں فسادات کی سازش کرنے والے قصورواروں کو قانون کے تحت سزا دلانے کے ساتھ ساتھ بے قصوروں کو انصاف دلانے کے لئے دہلی پولیس مصروف عمل ہے۔ کچھ لوگ حقائق کو توڑ مروڑ کر جھوٹے پروپیگنڈا اور افواہوں کو پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اس سے پولیس کی تحقیقات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔ پولیس امن وامان ، خد مت اور انصاف کے لئے مسلسل اور بغیر رکے اپنا کام کرتی رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS