کورونا لاک ڈاؤن: آئی سی اے آئی، سی اے طلباء کے لیے شروع کر رہا ہے آن لائن کلاسز

0

6۔ نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس عالمی وبا کے درمیان انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (ICAI) نے طلباء کے مفاد میں ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ آئی سی اے آئی جون 2020 میں ہونے والے امتحان میں شامل امیدواروں کے لئے آن لائن رویزن کلاسز شروع کررہا ہے۔ یہ رویزن کلاس 22 اپریل سے شروع کی جائیں گی۔ ان کلاسز سے سی اے کورس کے آخری مرحلہ اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو فائدہ ہوگا۔ یہ کلاسز تمام طلبہ کے لئے مفت دستیاب ہوں گی۔ اس کلاس کے لیے طلباء کو پیشگی رجسٹریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، بلکہ آئی سی اے آئی کی ویب سائٹ پر مختلف کلاسز کے لئے موجود لنک پر کلک کرکے کلاسوں میں شرکت کرنی ہوگی۔ طلباء موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ پر براہ راست کلاسوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مضامین سے متعلق کلاسوں کے علاوہ آئی سی اے آئی طلباء کے لئے خصوصی اور ترغیبی کلاسوں کا بھی اہتمام کرے گا۔ ان کلاسوں کو سی اے گیریش آہوجا ، پدم شری سی اے ٹی این منوہرن اور سی اے امرجیت چوپڑا جیسے نامور مقررین ان کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ امیدوار آئی سی اے آئی کی ویب سائٹ سے رویزن کلاسوز کا شیڈول ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کلاسوں کے عمومی اوقات صبح 7 بجے سے 10 بجے اور شام 7 بجے سے شام 9 بجے تک رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے  کے یہ امتحان پہلے 2 مئی سے 18 مئی کے درمیان ہونے تھے۔ لیکن کورونا وائرس وبا کے سبب امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ امتحان 19 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہوگا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS