شرجیل امام کو بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا گیا

0

شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں متنازعہ تقریر کرنے کے الزام میں شرجیل امام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے بہار کے جہان آباد سے ملزم سرجیل امام کو گرفتار کیا ہے۔ جہان آباد کے ایس پی منیش کمار کے مطابق شرجیل امام کے آبائی وطن جہان آباد کے قصبہ کاکو میں چھاپے مارے گئے تھے۔ ایس پی منیش کمار نے مزید بتایا کہ جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کے خلاف درج معاملوں کی جانچ چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ شرجیل امام ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہے۔ اس نے آئی آئی ٹی ممبئی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کی ہے۔ اور جواہر لال نہرو یونی ورسٹی کے سینٹر فار ہسٹوریکل اسٹڈیز کا ریسرچ اسکالر ہے۔ شرجیل امام کی متنازعہ تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف غداری کے الزامات لگے۔ شرجیل امام کی تقریر میں سی اے اے کے مد نظر آسام کو ہندوستان سے الگ کرنے کے بارے میں سنا گیا۔ اس سے قبل علیٰ گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں بھی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکیا ہے۔شرجیل کے خلاف آسام میں یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS