دلی پولیس نے 3 افراد کو کیا گرفتار، آئی ای ڈی برآمد

0

نئی دہلی: دلی پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔ دلی پولیس  کی اسپیشل سیل نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر تینوں کی گرفتاری کی تھی۔ جس کے بعد جانچ میں گرفتار شدہ افراد کے پاس سے آئی ای ڈی بھی برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد دہلی پولیس اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا نے پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کا تعلق داعش سے ہے۔ اور انہیں آسام کے گولپارہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جہاں ایک میلے میں آئی ای ڈی بلاسٹ کی سازش کررہے تھے۔
ڈی سی پی کے مطابق تینوں کی شناخت اسلام، رنجیت اور جمال کی شکل میں ہوئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS