نوئیڈا،گریٹرنوئیڈا کے اسکول 4اور5نومبر کو رہیں گے بند

0

دہلی این سی آر میں آلودگی کی سطح میں مستقل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا اب چلنا بھی دشوار ہوچکا ہے۔ خصوصاً موٹر سائیکل اور اسکوٹر چلانے والوں کو اور بھی زیادہ پریشانیاں ہو رہی ہیں۔ دس قدم کے فاصلے سے گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں اور آنکھوں میں بے حد جلن محسوس کی جارہی ہے۔
آلودگی کی سطح کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا اور گریٹرنوئیڈا کے سبھی اسکول4اور5نومبر کو بند رہیں گے۔
غور طلب ہے کہ دہلی اور این سی آر میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
آج جاری کیے گیے اے کیو آئی کے ریکارڈ نے تشویش پیدا کردی۔دہلی کے پوسا روڈ اور دیگر علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح تقریباً950درج کی گئی ہے۔ جب کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں اے کیو آئی800کے قریب پہنچ چکا ہے۔
گزشتہ روز ہلکی بارش ہونے کے باوجود بھی دہلی اور این سی آر کی آلودگی میں کمی درج نہیں کی گئی۔آلودگی کی سطح نے دہلی کے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کردیا ہے۔کیوں کہ اے کیو آئی کی سطح900سو سے اوپر خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
جب کہ غیر ملکی کچھ ایجنسیاں دہلی میں اے کیو آئی کی سطح1200بتا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS