گوتم گمبھیر لاپتہ،لگائے گئے پوسٹر

0

 

دہلی:کرکیٹر سے لیڈر بنے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی گمشیدگی کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ کیوں کہ گوتم گمبھیر کئی اہم میٹنگوں اور علاقے کے مسائل سے دور رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو دہلی میں فضائی آلودگی پر کے حوالے سے شہری ترقی کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ جس میں گوتم گمبھیرشامل نہیں ہوئے تھے، ان کی عدم شمولیت کی وجہ سے سخت تنقید بھی کی گئی تھی۔ 
گوتم گمبھیر کے لیے لاپتہ کے لگائے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے کہ ’آپ نے انہیں دیکھا ہے؟ آخری بار انہیں جلیبی کھاتے ہوئے اندور میں دیکھا گیا تھا۔پوری دلی انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔‘اور یہ پوسٹر دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں لگائے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS