اپہار سنیما ہال میں آتشزدگی، برسوں پرانا حادثہ تازہ ہوا

0

نئی دہلی (یو این آئی) : قومی راجدھانی کے گرین پارک علاقہ میں واقع اپہار سنیما ہال میں اتوار کو آگ لگ گئی۔ یہ وہی سینما ہال ہے جس میں13جون 1997کو زبردست آگ لگی تھی جس میں 59افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ، اس سانحے کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔
دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کو صبح 4:48 بجے اپہار سنیما ہال میں آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد آگ بجھانے کے لیے 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔دہلی فائر سروسز کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ آگ کے شعلوں نے ہال کی کرسیوں، فرنیچر اور اندر رکھے کباڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انہیں جلاکر خاکستر کردیا۔اس طرح کا واقعہ تقریباً 25سال قبل بھی اس ہال میں پیش آیا تھا جب ہندی فلم ’بارڈر‘ کی نمائش کے دوران آگ لگ گئی تھی۔ حادثے میں 59افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور 100سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر ہال مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS