پٹپڑ گنج میں آتشزدگی،ایک کی موت

0

نئی دہلی: دہلی کے پٹپڑ گنج صنعتی علاقے میں پرنٹنگ پریس میں آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔محکمہ فائر بریگیڈ  کے افسر کے مطابق 2 بجکر 38 منٹ پرپٹپڑ گنج کے صنعتی علاقے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کے لئے روانہ کردی گئیں۔ صبح آٹھ بجے تک آگ پر قابو پایا جاسکا۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS