Image:barandbench.com

سونیا، راہل اور پرینکا کے معاملہ میں محکمہ کو ہائی کورٹ کا نوٹس
نئی دہلی (ایس این بی) :کانگریس لیڈران سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی آمدنی 2018-19 کی جانچ انکم ٹیکس محکمہ کے سینٹرل سرکل کو سونپے جانے کے ایشو پر ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس محکمہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس راجیو شکدھر اور جسٹس جسمیت سنگھ کی بنچ نے محکمہ سے اس ایشو پر اپنا موقف رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6اپریل کے لیے ملتوی کردی ہے۔ تینوں کانگریسی لیڈروں نے اپنی انکم کی شماری کی جانچ سینٹرل سرکل کوک سونپے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرکل دفتر میں جاکر جانچ کرتا ہے جبکہ ان لوگوں کے معاملے میں دفتر جاکر جانچ نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ راجیو داتار نے ہائی کورٹ کی پنچ کے سامنے کہا کہ اس معاملہ کی شماری کی جانچ بھی اسلحہ تاجر سنجے بھنڈاری کے ساتھ کردی گئی ہے جبکہ سنجے بھنڈاری کا معاملہ الگ ہے۔ اس کا معاملہ سرچ سے جڑا ہوا نہیں ہے۔ دوسری جانب سینٹرل سرکل کی جانچ کی حمایت کرتے ہوئے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے بنچ سے کہا کہ معاملہ کی منتقلی قانون کے تحت کی گئی ہے۔ قانون میں یہ نہیں ہے کہ سینٹرل سرکل اس معاملہ کی جانچ نہیں کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS