دہلی حکومت نے کچھ خدمات کے لئے لاک ڈاؤن میں کی نرمی،ان سرگرمیوں کی ہوگی اجازت

0

نئی دہلی: کورونا وائرس سے بچاو کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کے درمیان دہلی حکومت نے آج سے کچھ نرمی کی ہے۔ حکومت نے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزارت داخلہ کی جاری ہدایات کے مطابق چند خدمات شروع کرنے کی اجازت دی ہے، جن خدمات کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ویٹرنری ڈاکٹر، الیکٹریشین ، پلمبر وغیرہ شامل ہیں۔
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ حکم میں ہیلتھ ورکرز، لیب ٹیکنیشن اور سائنس دانوں کے بین ریاستی دوروں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری، کلینک، پیتھالوجی، لیب اور ویکسین دواؤں کی فروخت اور فراہمی کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ سبھی میڈیکل اسٹاف، سائنسداں، نرسیں، پیرامیڈیکل اسٹاف، لیب ٹیکنیشن کے علاوہ اسپتال کے اسٹاف کو دوسری ریاستوں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واٹر پیوریفائر میکینک، بک اسٹور اور بجلی کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے چند شرائط کے ساتھ ان سبھی کو چھوٹ دی تھی۔ دودھ، ادویات اور گروسری دکانوں کو کھولنے کی پہلے ہی اجازت تھی۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS