ہندوستان: کووڈ-19 سے 5 ریاستوں میں ہوئیں 80 فیصد اموات، ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کووڈ -19 کے بعد سے اب تک ملک میں کل 934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی صرف 5 ریاستوں میں 741 اموات ہوئیں۔ ان ریاستوں سے اب تک 79.33 فیصد اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس وبا سے مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہاں کورونا کی وجہ سے اب تک 369 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مہاراشٹرا میں ہلاکتوں کی کل تعداد کا 39.50 فیصد ہے۔ اسی طرح گجرات میں 162(17.34) فیصد ، مدھیہ پردیش میں (11.78 فیصد) یعنی 110، دہلی میں 54 (5.78 فیصد) اور راجستھان میں (4.92) جہاں اب تک 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے اب تک 6،869 افراد صحتیاب اور اسپتال سے فارغ ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔ جس میں پانچ ریاستوں سے 4323 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ علاج شدہ مریضوں میں ان پانچ ریاستوں سے 62.93 فیصد مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 1282 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ بازیاب ہوئے کل مریضوں میں سے 18.66 فیصد مہاراشٹر کے ہیں۔ تمل ناڈو میں 1101 مریض (16.02 فیصد) ، دہلی میں 877 مریض (12.76 فیصد) ، راجستھان میں 669 مریض (9.73 فیصد) ، گجرات میں اب تک 394 مریض کی بازیاب ہونے کی اطلاع ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS