دہلی اسمبلی انتخابات 8 فروری کو اور نتائج 11فروری کو آئیں گے

0

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں 2020 اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج دہلی اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سنیل اروڑا نے کہا کہ دہلی میں سبھی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلہ میں انتخاب ہوگا۔ اور عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال 8 فروری کو کر سکین گے۔ ساتھ ہی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہ بھی اعلان کیا کہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی، جس کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
انتخابات کے لیے مزید اطلاعات 14 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 جنوری طے کی گئی ہے۔ جب کہ پرچہ نامزدگی رد کیے جانے کی آخری تاریخ 22 جنوری طے کی گئی ہے۔ اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 جنوری رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں کل 70اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں 58 سیٹیں جنرل زمرے کی ہیں، جب کہ 12 سیٹیں شیڈیول کاسٹ کی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہاکہ سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اور انہوں نے کہا تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ غور طلب ہے کہ 2015 اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ بی جے پی کو 3 نشتوں پر صبر کرنا پڑا تھا وہیں کانگریس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی تھی۔ اب دیکھنا ہے کہ 2020 اسمبلی انتخابات کے نتائج 11 فروری کو آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS