ستیندر جین کے پھیپھڑے میں انفیکشن، آکسیجن پر

0

نئی دہلی: کورونا وائرس سے متاثرہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو پھیپھڑے میں انفیکشن بڑھ جانے کے بعد آکسیجن پر رکھا 
گیا ہے۔ جین کو تیز بخار اور سانس میں اچانک تکلیف محسوس ہونے پر پیر کی رات راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 
وزیر صحت کے دفتر نے جمعہ کو اطلاع دی کہ جین کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت ہونے پر انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔ جین میں بدھ کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔ اس سے پہلے منگل کو جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS