پبلک اسکولوں میں نرسری داخلہ کیلئے کرائیٹیریا تیار، نیبر ہڈ کے پوائنٹس میں اضافہ

0

نئی دہلی (ایس این بی)
راجدھانی کے پبلک اسکولوں میں نرسری میں داخلے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی گائڈ لائنس جاری ہونے کے بعد اسکولوں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے داخلے کی 100پوائنٹس والی کرائیٹیریا بھی بنالی ہے۔ کووڈ-19 کے پیش نظر اس بار اسکول نیبر ہڈ کرائیٹیریا پر بھی زور دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ دور کے بچوں کو ٹرانسپورٹ کو لے کر پریشانی ہوسکتی ہے، لہٰذا زیادہ پاس میں رہنے واللے بچوں کو ہی زیادہ نمبر رکھے جارہے ہیں۔ اسکولوں کا کہنا ہے کہ وہ پیر سے ویب سائٹ پر نرسری داخلے کے لیے کرائیٹیریا اپ لوڈ کرنی شروع شروع کردیںگے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 17فروری تک سبھی پبلک اسکولوں کو نرسری داخلیل کی کرائیٹیریا اپ لوڈ کرنے کو کہا ہے لیکن اس بار داخلے کا عمل شروع ہونے میں پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے، لہٰذا اسکول جلد سے جلد اپنے اپنے اسکول کی داخلے کی کرائیٹیریا اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔
پتیم پورہ میں واقع ایس ڈی پبلک اسکول کی پرنسپل انیتا شرما نے بتایاکہ اس بار ہم نیبرہڈ کی کرائیٹیریا کے نمبر گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ رکھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار کورونا وبا کے سبب ٹرانسپورٹ میں بھی سوشل ڈسٹینسنگ کا نفاذ ہوگا۔ ایسے میں کم بچے ہی ایک گاڑی میں بیٹھ سکیںگے۔ اس لیے ہم نے نیبر ہڈ کے 45پوائنٹس رکھے ہیں جبکہ گزشتہ اس کے 25پوائنٹس تھے۔ اس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ خرچ بھی کم آئے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS