دہلی اسمبلی انتخاب: ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں 116 ایف آئی آر

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے کرانے کے لیے ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں۔ اب تک انتخابی ضابطۂ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے معاملے میں 116 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، جبکہ آبکاری قانون کے تحت376 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے خلاف ایم سی سی کی خلاف ورزی کے 9،کانگریس اور بی جے پی کے خلاف بالترتیب 4 اور 1 مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی الیکشن افسر کے  دفتر کی جانب سے آج  کہا گیا کہ 16 جنوری تک پولیس نے 98 لاکھ 93 ہزار 920 روپے کی نقد رقم ضبط کی ہے۔ الیکشن آفس کے مطابق آبکاری قانون کے تحت 371 معاملے درج کئے جا چکے ہیں اور 376 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ  قانون کے تحت 140 ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور 156 افراد پکڑے گئے ہیں۔ دہلی پولیس قانون کے تحت 40613 اورسی آر پی سی کی مختلف دفعات میں 1855 لوگوں پر کارروائی کی گئی ہے، اس کے علاوہ 163 غیر لائسنسی ہتھیار اور 245 کارتوس، دھماکہ خیز مواد ضبط کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی پوری دہلی میں 4 لاکھ 46 ہزار 764 ہورڈنگز، بینرز اور پوسٹر ہٹائے گئے ہیں۔15 جنوری تک دارالحکومت میں بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS