Image:newindianexpress.com

نئی دہلی (ایس این بی ) : گزشتہ سال دہلی فسادات کے دوران ایک حوالدار پر پستول تاننے کے ملزم شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس سریش کمار کیت نے پولیس اور پٹھان کی دلیل سننے کے بعد کہا کہ وہ اب اس معاملے میں بعد میں اپنا فیصلہ دیں گے۔ ملزم شاہ رخ پھان کو جعفرآباد علاقہ میں گولی باری کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔ اس کے وکیل نے کورٹ سے کہا کہ معاملے کی جانچ پوری ہوچکی ہے اور معاملے کی سماعت میں کافی وقت لگے گا۔ ایسے میں ان کے مؤکل کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اسے ضمانت پر رہا کردیا جائے۔ پولیس نے اس کی ضمانت عرضی کی مخٓلفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پر سنگین الزام ہے اور وہ فسادات میں ہی ملوث نہیں رہا، بلکہ قانون وانتظام میں لگے حوالدار پر گولی چلا کر قتل کی کوشش بھی کیا۔ ملزم نے فسادات کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایسے میں اسے ضمانت پر رہا نہیں کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS