مالی میں دہشت گردانہ حملے میں 16 افراد ہلاک

0
image:UNI

بماکو : (یو این آئی/ژنہوا) مغربی افریقی ملک مالی میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مالی مسلح افواج (ایف اے اے) کی ویب سائٹ نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ فوج نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بدھ کے روز بادگارا اور کورو روڈ پر فاما کے قافلے پر صبح تقریبا 11:25 بجے دہشت گردوں نے حملہ کیا،جس میں 9 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا’’پوری مالی قوم ان بہادر سپاہیوں کی ہمت کو سلام پیش کرتی ہے‘‘۔ بدھ کے روزجاری ہونے والے ایک بیان میں فوج نے نو فوجیوں کے ہلاک اور 11 کے زخمی ہونے کی ۔ نیز 15 دہشت گردوں کے مارے جانے اور 20 موٹر سائیکل ضبط کئے جانے کی بات کہی تھی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS