دربھنگہ ایئر پورٹ کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں کو ملے گا فروغ : نتیش کمار

0

دربھنگہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے زیر تعمیر دربھنگہ ایئر پورٹ کو انتہائی اہم منصوبہ بتایا اور کہاکہ ااس ایئر پورٹ کے چالو ہونے سے دربھنگہ سمیت پورے شمالی بہار کے لوگوں کو جہاں آمدورفت میں سہولت ہوگی وہیں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
 کمار نے دربھنگہ ضلع کے کیوٹی رنوے میں ایئر پورٹ تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران ہوائی پٹی اور ٹرمینل عمارت کے بقیہ کاموں کو تیزی سے پورا کرنے کی افسران کو ہدایت دی ۔دربھنگہ ہوائی اڈہ انتہائی اہم پروجیکٹ ہے۔ اس کے چالو ہو جانے پر دربھنگہ سمیت پورے شمالی بہار کے لوگوں کیلئے ہوائی سفر کرنے میں کافی سہولت ہوگی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس ایئر پورٹ کے چالو ہوجانے پر شمالی بہار میں نئے کاروبار کے امکانات پیدا ہوںگے جس سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔
اس دوران ایئر پورٹ اتھارٹی کی ڈی جی ایم کے ذریعہ متعلقہ ایجنسی کو فنڈ کے مسائل کی جانب وزیراعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔اس پر وزیراعلیٰ کمار نے فورا شہری ہوابازی کے وزیرہردیپ سنگھ پوری سے ٹیلی فون پر بات چیت کر کے فنڈ کے مسائلکا فوراً حل نکالنے کی درخواست کی 
وزیراعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کو ایئر پورٹ تعمیری کام کا مستقل جائزہ لینے اور جوبھی کام ضروری ہے اسے تیزی سے پورا کرالینے کی
ہدایت دی ۔ کمارنے ایئر پورٹ کے بچے ہوئے کاموں کو جلد ازجلد پورا کرنے کی ہدایت کے ساتھ ہی ٹیکسی ٹریک کو چوڑا کرنے اور ٹرمینل عمارت کی تعمیر ی کاموں کو بھی تیز رفتار سے پورا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وہیں ٹرمینل عمارت کو قومی شاہراہ نمبر 527 بی سے منسلک کرنے کیلئے الگ راستہ بنانے اور اس کے آمد اور
نکاسی روٹ گیٹ نمبر ایک کرنے کا مشورہ دیا تاکہ ایئرفورس اور دربھنگہ ایئر پورٹ کا راستہ الگ ۔ الگ رہے ۔
اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر سنجے کمارجھا،چیف سکریٹری دیپک کمار،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار،ضلع مجسٹریٹ کےعلاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ
بابو رام سمیت دیگر سنیئرافسران موجود تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS