امفان طوفان کے سبب بنگال کے 3 لاکھ لوگوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا: ممتا بنرجی

0

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا کہ امفان طوفان کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اب تک 3 لاکھ افراد کو نکال کر امدادی کیمپوں میں منتقل کیا ہے۔
 ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق طوفان مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے قریب ہے اور اگلے چھ گھنٹوں کے دوران یہ طوفان ایک انتہائی شدید طوفان کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔
تاہم ، اپنی تازہ رپورٹ میں محکمہ نے کہا ہے یہ طوفان مشرقی ساحل پر کل سے پہلے نہیں آئے گا۔ 
 اوڈیشہ حکومت کے وزیراعلی نوین پٹنائک کی ہدایت پر ، اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے وسیع تجربہ کے حامل چار سینئر افسران کو ، ریاست کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ تیاریوں کی نگرانی کریں اور مقامی انتظامیہ کی رہنمائی کریں۔
آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتینجے موہپاترا کا کہنا ہے کہ امفان طوفان سنہ 1999کے بعد یہ دوسرا سب سے زیادہ خطرناک طوفان ہے، جو خلیج بنگال میں آیا ہے۔ ابھی سمندر میں ہوا کی رفتار 200-240 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ شمال مغرب کی سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS