سی ٹیٹ مقابلہ جاتی امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری

0

نئی دہلی:سی بی ایس ای نے سی ٹیٹ مقابلہ جاتی امتحان دسمبر 2019 کا ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا ہے۔ ایڈمٹ کارڈ آفشیل ویب سائٹ ctet.nic.in پر جاری کیا
گیا ہے، جہاں سے امیدوار اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ 
سی ٹیٹ دسمبر 2019 کا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اپلیکیشن نمبر اور پاسورڈ سبمٹ کرنا پڑے گا۔
سی ٹیٹ کا مقابلہ جاتی امتحان 8 دسمبر 2019 کو ہوگا۔ملک کے 110 شہروں میں سی ٹیٹ کا امتحان منعقد کیا جاتا ہے اور امیدوار 20 زبانوں میں یہ امتحان دے
سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای سال میں دو بار سی ٹیٹ کا امتحان منعقد کرتا ہے۔ پہلا جولائی میں اور دوسرا دسمبر میں ہوا کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS