جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما کی ہدایت پر کورونا سے متاثرہ مریضوں اور صارفین کو نجی لیبارٹری اور دوا اسٹاکسٹ، فروخت کنندگان کی سطح میں ریمڈیسوِر، ٹوسیلیجُمَیب انجیکشن، فَیویپِراویر ٹیبلیٹس اور آکسیجن سلنڈر کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔
میڈیکل اینڈ ہیلتھ سکریٹری سدھارتھ مہاجن نے آج بتایا کہ اس ٹیم میں محکمہ ڈرگ کنٹرولر کے دنیش کمار تنیجا، منیش کمار مودی، کومل روپچندانی اور راجستھان فارمییسی کونسل کے رکن نوین سانگھی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم جے پور واقع نجی لیبارٹریز اور دوا اسٹاکسٹ، فروخت کنندگان کا معائنہ کرکے متذکرہ دواؤں کی سپلائی تقسیم، دوا وغیرہ کی سنجیدگی سے جانچ کرکے یومیہ شام چھ بجے اپنی رپورٹ دوا کنٹرولر آرگنائیزیشن، ہیڈکوارٹر کو پیش کرے گی۔ اور بے ضابطگی کے سلسلے میں آگاہ کرواتے ہوئے ضابطے کے مطابق کاروائی کریں گے۔
ساتھ ہی یہ ٹیم دواؤں اور میڈیکل آکسیجن کی کالابازری وغیرہ کے سلسلے میں موصول شکایتوں پر ضابطے کے مطابق کاروائی کرکے اس کی اطلاع ہر دن الگ سے شائع کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS