image:IndiaTv

لکھنؤ: (یو این آئی) اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب 77 ہزار سے زیادہ کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں اور مہاجروں کے لیے 349 کوارنٹائن سینٹر ہیں جہاں پوزیٹیو آنے کے بعد انھیں رکھا جائے گا۔
کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد آئیسولیشن میں رہنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں 77989 کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں وائرس کو روکنے کے لیے سینیٹائیزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ متاثرین کو ایک ہفتے کی دوا دی جا رہی ہے۔
کنٹینمنٹ زون میں تقریباً 36 لاکھ کی آبادی شامل ہے۔ ان علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام کو کورونا سے احتیاط کرنے کے لیے بیدار کیا جا رہا ہے۔
کوارنٹائن سینٹر میں دواؤں کے ساتھ کھانے پینے کی سہولت بھی حکومت دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS