کووڈ ۔19: کیرالہ میں ریستوراں کھولنے کا آغاز، گاڑیوں کے لئے 20 اپریل سے طاق جفت اسکیم

0

ملک میں اس وقت کورونا بحرسن جاری ہے۔  اس پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ملک گیر لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔  اس درمیان کیرالہ حکومت نے 14 اضلاع میں سے کم از کم سات اضلاع کو کل سے طاق جفت اسکیم کے ذریعہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
کیرالا نے اپنی تجویز میں ریاست کو چار زونز – ریڈ ، اورینج اے ، اوریینج بی اور گرین – میں تقسیم کیا اور مرحلہ وار طریقے سے ان میں سے تین زون میں پابندیوں میں نرمی لانے کی بات کی۔ ریڈ زون میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ریاست کی اس تجویز کو مرکزی حکومت کی طرف سے ہری جھنڈی ملنے پر اب اس کو نافذ کیا جائے گا۔ 
 کیرالہ پولیس کے چیف لوک ناتھ بہیرا نے کہا ہے کہ سڑک پر گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے ریاست میں 20 اپریل سے طاق جفت سکیم نافذ کی جائے گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS