ملک میں کورونا انفیکشن کے 112359 معاملے، 45 ہزار سے زائد افراد صحت مند

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے ایک دن میں 5609 معاملے سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے معاملے آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہوگئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39297 ہو گئی ہے اور کل 1390 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS