جھارکھنڈ میں ووٹوں کی گنتی جاری، شروعات رجحانات میں جے ایم ایم اتحاد کو سبقت

0

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے ڈالے گیے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ شروعاتی رجحانات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اتحاد کو اکثریت حاصل ہے۔ 
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق،ریاست کی 81سیٹوں کےلئے جاری ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی مرحلے میں ہمینت سورین کو برہیٹ سیٹ پر 6698ووٹ حال ہوئے ہیں وہیں ان کے نزدیکی حریف  بی جےپی کےسمون مالٹو کو   5026 ووٹ ملے ہیں۔ حالانکہ ہمینت سورین دمکاسیٹ پر بی جےپی  کے ڈاکٹر مرانڈی سے 6329ووٹوں سے پیچھے  چل رہے ہیں۔ دمکا  میں ڈاکٹر مرانڈی کو جہاں 13977ووٹ ملے وہیں ہیمنت سورین کو5620ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2014کے اسمبلی الیکشن میں بھی ہیمنت سورین  نے دمکا اور برہیٹ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ برہیٹ سے جیتے وہیں دمکا سے ہار گئےتھے۔ اس الیکشن  میں بھی ہیمنت سورین  کو بی جےپی امیدوار  ڈاکٹر لوئس مرانڈی نے 4914ووٹ کے فرق سے ہرا دیاتھا۔ دیگر سیٹوں کی بات کی جائے تو رام گڑھ میں بی جے پی آگے چل رہی ہے، سمڈیگا میں کانگریس آگے ہے، دھنباد میں بی جے پی اور ڈمری میں جے ایم ایم کو سبقت حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS