شہریت قانون میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے پرینکا گاندھی نے ملاقات کی

    0

    بجنور: شہریت قانون  کے خلاف ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے رد عمل کا اظہار کررہی ہیں۔ جب کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اس پورے معاملے میں زیادہ متحرک نظر آرہی ہیں۔ وہ بروز اتوار کو بجنور پہنچ گئیں۔ اور شہریت قانون کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں جاں بحق ہونے والے انس اور سلمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں صبر و تحمل کی تلقین کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔ حکومت بہت زیادہ ظلم و ستم کررہی ہے۔
    واضح رہے کہ دونوں کی موت جمعہ کے روز فائرنگ کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’شہریت ترمیمی قانون ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ملک کی جی ڈی پی جتنی نیچے ہے، اتنی کبھی نہیں گری تھی۔ مظاہرے کے دوران ہلاکتوں کی تفتیش ہونی چاہئے۔ اہل خانہ نے کہا کہ جب وہ مقدمہ لکھوانے گئے تو پولیس والوں نے الٹے انہیں کے خلاف مقدمہ لکھنے کی دھمکی دے کر انہیں واپس بھگا دیا۔‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS