پڈوچیری میں ووٹوں کی گنتی شروع

0

پڈوچیری: ( یواین آئی) مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں کورونا پروٹوکول کے تحت اتوار کی صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں 10 لاکھ سے زائد ووٹروں نے انتخابی میدان میں اترے 324 امیدواروں کے لئے ووٹ کیا،جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہو جائے گا ۔ جس میں سابق وزیر اعلی اور این آر کانگریس کے صدر این رنگاسوامی بھی شامل ہیں ۔
پڈوچیری میں 635 مقامات پر 1558 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔ جن میں سے 952 اہم مراکز اور 606 ماتحت مراکز ہیں۔
انتخابی میدان میں اہم امیدوار سابق وزیر اعلی وی نارائن سامی،سابق وزیر نم شیوایم ، شاہ جہاں ، کملاکانن ، کنڈاسامی ، پنیرسیلوم اور کلیان سندرم کے علاوہ 35 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS