کورونا وائرس: دہلی کے 20 مقامات سیل

0

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ درج کیا جارہا ہے۔اب یہ تعداد بڑھ کر 5734 ہو گئی ہے۔ جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 166ہو گئی ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں جن کی نشاندہی نئے ہاٹ اسپاٹ کے طور کی گئی وہاں لاک ڈاؤن کا سختی سے نفا ذ کیا جارہا ہے۔
ریاست اترپردیش کے 15 اضلاع کو سیل کئے جانے کے بعد دہلی میں بھی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ حکومت نے قومی دارالحکومت میں 20 کورونا وائرس ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی ہے۔ اس لئے اس مقامات کو سیل۔کیا جائے گا۔ کیجریوال نے دہلی میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے چہرے پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS