ہندوستان میں کوروناوائرس (کووڈ ۔19) سے شفایابی کی شرح 97.09

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے43 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے،تاہم شفایاب مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شفایابی کی شرح 97.09 ہوگئی۔
دریں اثنا ہفتہ کو 63 لاکھ 87 ہزار 849 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 12 لاکھ 21 ہزار 306 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
اتوارکی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،071 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 45 ہزار 433 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 52 ہزار 299 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار 78 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 10،183 سے گھٹ کر 4 لاکھ 85 ہزار 350 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں 955 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ دو ہزار پانچ ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.59 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.09 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔
ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرریاست مہاراشٹرمیں کووڈ19 کے 723 کیسز بڑھنے کے بعد مجموعی تعداد 120802 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 8395 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5845315 ہوگئی ہے ، جبکہ 371 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 122724 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 194 سے گھٹ کر 104035 رہ گئے ہیں اور 12515 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2843909 جبکہ 135 کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13640 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5755 سے گھٹ کر 48139 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 86 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 35308 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2768632 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ZCZC
ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 826 سے گھٹ کر 35881 رہ گئے ہیں اور 115 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 32933 وہیں ریاست میں اب تک 2423606 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز35871 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1851062 جبکہ اب تک 12815 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 449 سے گھٹ کر 19280 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 17779 افراد لقمہ اجل اوراب تک 1467038 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 272 سے گھٹ کر 12454 رہ چکے ہیں ، جبکہ اب تک 3684 افراد لقمہ اور اب تک 609947 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 290 سے گھٹ کر 5330 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 976706 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ مزید 3 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13453 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیوکیسز 2538 پر رہ گئے ہیں اور ہلاکت خیزوبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 577624 ہوگئی جب کہ 16103 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 117 سے گھٹ کر 2527 پر رہ گئے ہیں اور اب تک 10067 افراد لقمہ اجل اور 811169 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS