ملک میں کورونا وائرس نمونوں کی جانچ ساڑھے نو کروڑ تک

0

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ  ٹسٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں ٹسٹوں کی مجموعی  تعداد18 اکتوبر کوساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی اور یہ شرح فی 10 لاکھ پر68 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے  19 اکتوبر کو جاری کااعدادوشمار میں کہا گیاہے کہ 18 اکتوبر تک ملک میں  کورونا وائرس کے نمونوں کی کی کل جانچ  9.50 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اس میں سے 18 اکتوبر کو 8.59 لاکھ جانچ کی گئی ہے۔
18 اکتوبر کو ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر ہونے والی جانچ کا اعداد و شمار بھی بڑھ کر 68،821 ہو گئے۔
خیال رہے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14.92 لاکھ  کورونانمونوں کا ٹسٹ کیا گیا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS