کورونا ویکسین اورعلاج کے لئے مزید فنڈ کی ضرورت:یورپی یونین کمیشن

    0

    ماسکو:یورپی یونین کمیشن کی صدرارسلا وانڈر لین نے کہا کہ  کورونا وائرس (كووڈ -19) کےعلاج اور اس کا ویکسین تیار کرنے کے لئے مزید مزید فنڈ کی ضرورت ہے۔
    یوروپی یونین کی سربراہ  نے بدھ کو اعلان کیا کہ كووڈ -19 پر آن لائن عزائم کانفرنس چارمئی کو منعقد کی جائے گی۔
    محترمہ لين نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا’’میں مکمل طور پر متفق ہوں کہ ہم صرف ایک ساتھ کام کر کے ہی اس وائرس کو ہرا سکتے ہیں۔ ہمیں علاج اورویکسین کے لئے فنڈ کی ضرورت ہے۔ اس حوالہ سے میں نے 4 مئی کو ایک آن لائن عزائم کانفرنس کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا. مجھے امید ہے کہ دنیا بھرکے ملک اور تنظیم اس میں شراکت کریں گی۔‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS