لاک ڈاون سے ختم نہیں ہوگا کرونا وائرس، زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کی ضرورت: راہل گاندھی

0

کانگریس کے سابق صرد سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس کی۔  اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے لئے جانچ کی سطح کو بڑھانا چاہئے اس وقت ملک میں جو ٹیسٹ ہو رہے ہیں وہ کم ہیں۔ کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کا حل صرف لاک ڈاون نہیں ہے۔  "ہم ایک انتہائی سنگین صورتحال میں ہیں۔ ہندوستان کے لوگوں اور پارٹیوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ لاک ڈاون صرف ایک پاز بٹن ہے، یہ کورونا کا اعلاج نہیں ہے،  جب ہم لاک ڈاون کو ختم کریں گے تو پھر سے وائرس کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میری اس بات کو صلاح کی طرح لے اور زیادہ سے زیادہ ٹسٹنگ کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS